Categories
Breaking news

آئی سی سی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے پوائنٹس سسٹم تبدیل

Advertisement
Advertisement

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا ہے، اب ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے پوائنٹس کی اوسط پر ہوگی۔آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں ہونیوالے فیصلے کے مطابق 2021ء جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے حاصل کردہ پوائنٹس اور سیریز کے دستیاب پوائنٹس کے اوسط کی بنیاد پر کی جائے گی۔تاکہ ٹیموں کو یکساں مواقع دستیاب ہوں اور کووڈ 19 کی وجہ سے منسوخ ہونیوالی سیریز کا نقصان نہ ہو۔آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ میں 2022ء نومبر میں شیڈولڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی آگے کردیا ہے۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اب فروری 2023ء میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئی سی سی نے انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی کم از کم عمر 15 سال مقرر کردی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *