Categories
Breaking news

آئی ایم ایف نے چھٹی قسط کی منظوری دیدی، شوکت ترین

آئی ایم ایف نے چھٹی قسط کی منظوری دیدی، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی چھٹی قسط کی منظوری کی خوشخبری قوم کو سنادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے قسط کی منظوری دی ہے، چھٹی قسط تقریباً ایک ارب ڈالر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط اگلے چند روز میں موصول ہوجائے گی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *