Categories
Breaking news

آئی ایم ایف سے شرمناک شرائط پر معاہدہ کیا گیا، حمزہ شہباز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرمناک شرائط پر معاہدہ کیا گیا، یہ لوگ کشکول لے کر دنیا کے پاس جاتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا، ملک میں دہشت گردی دوبارہ سے سر اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر لائے تھے، وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھا شخص اپنی جماعت کو اکٹھا نہیں کرسکا، یہ شخص اپنی انا کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص کو ہمیشہ 6 ماہ بعد اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے، یہ شخص بولتا پہلے ہے سوچتا بعد میں ہے، آپ نے قوم کو جو سبزباغ دکھائے، اللّٰہ نے بےنقاب کردیئے، حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنا اب قومی فرض بن چکا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ سب سے بڑا سچ ہے، پارلیمنٹ میں دی گئیں گالیاں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں، میں حکومت ہٹانے کیلئے کسی غیر آئینی اقدام کا نہیں کہہ رہا، بلکہ حکومت ہٹانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر جنگ کریں گے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ صاف پانی کیس کے 16 ملزمان بری ہو گئے، اسی صاف پانی کیس میں آج شہباز شریف پیش ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *