
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہو گئی ہیں، کوئی اور شرط نہ لگا دی تو یہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کے دوران کہا کہ بعض ساتھیوں کی رائے تھی کہ الیکشن ریفارمز کر کے الیکشن میں جایا جائے، اب ہم یکسو ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا تھا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے تیل اور گیس کی عالمی قیمتیں پاس آن کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
- وزیراعظم کا IMF سے مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- وزیرِ اعظم کی آرمی چیف اور FATF ٹیم کو مبارکباد
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی ایک ایک کر کے دھجیاں اڑائیں، پچھلی حکومت کو بیواؤں اور غریبوں کے لیے کچھ کرنے کی تڑپ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں انہیں شکست نظر آنے لگی تو تیل کی قیمتیں کم کر دیں، سابق حکومت نے تیل کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ خود ہی کر لیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 30 روپے پیٹرولیم لیوی کا معاہدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جھانکنے اور رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، ریکوڈک میں اربوں کھربوں کے خزانے دفن ہیں جنہیں ہم نکال نہیں سکے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس میں قصور اس قیادت کا ہے جس نے غلط طریقے سے ڈیل کی، ہم فیصلہ کر لیں کہ تاریخ کا رخ موڑ دیں گے تو اللّٰہ راستہ دے گا۔
Table of Contents
وزیرِ اعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر شازیہ مری کی ملاقات
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری نے ملاقات کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چین کب تک ہماری مدد کرے گا، پہلے ریاست بعد میں سیاست، ریاست بچتی ہے تو سیاست بچ جائے گی، آئی ایم ایف سے شرائط طے ہو گئی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کہتے ہوں گے کہ کب تک یہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے، حکومت کے باقی 14 ماہ پورے کریں گے۔
وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا گیس ایکسپورٹ، گندم کی ایکسپورٹ کا اسکینڈل ہے، اربوں کی سبسڈی دے کر خزانہ خالی کر کے کارٹلز کی موجیں کرا دیں، ہمیں تکلیف تھی کہ ہم قیمتیں بڑھانے جا رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان مسلسل ایک بیانیےکی تلاش میں ہیں: شیری رحمٰن
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمٰن کا سابق وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل ایک بیانیےکی تلاش میں ہیں۔
-
صدر PTI کے سیکٹر انچارج بنے ہوئے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹر انچارج بنے ہوئے ہیں۔
-
لاپتہ زاہد امین کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ زاہد امین اور صادق امین کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران زاہد امین کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
-
کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومتی کارکردگی سامنے آگئی: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومت کی کارکردگی سامنے آ گئی ہے۔
-
پاکستان سے معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے، روسی قونصل جنرل
کراچی میں روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے، تیل، گیس، توانائی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
-
دعا زہرا کی عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کرینگے، وکیل جبران ناصر
دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔
-
عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی مسئلے میں دلچسپی نہیں، ناصر حسین شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں
-
قونصل جنرل UAE بخیت عتیق الرومیتی کا سندھ اسمبلی کا دورہ
کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے۔
-
آرٹیکل 63A کی تشریح پر نظرِ ثانی کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست دائر
سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس کے معاملے میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرِ ثانی کے لیے سپریم کورٹ بار نے درخواست دائر کر دی۔
-
یہ پی ٹی آئی دور کی کس اہم شخصیت کی تصویر ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ہر روز کئی مشہور شخصیات نئی نئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں
-
پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے: مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔
-
گزشتہ حکومت کے فیصلوں کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے: عائشہ غوث پاشا
وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے۔
-
سندھ کے بلدیاتی انتخابات، علی زیدی کو کس بات کا خدشہ ہے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے سندھ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پر خدشہ ظاہر کردیا
-
دعا زہرا کے والد نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔
-
سکندر میندھرو کی نماز جنازہ اور تدفین
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی نماز جنازہ اور تدفین بدین میں ادا کر دی گئی۔
-
پاکستان: کورونا شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی، 1 اور مریض فوت
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔