Categories
Breaking news

آئندہ برس پاکستان اہم ملکوں کی میزبانی کیلئے تیار ہے، احسان مانی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ 2022 پی سی بی کے لیے بہت اہم ہے، نئے سال میں پاکستان کی تمام سیریز ملک میں ہی ہوں گی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آئندہ سال نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے۔
انہوں نے پی ایس ایل کے سیزن 6 کے کامیاب اختتام کے حوالے سے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کوئی ایونٹ بھی مکمل نہیں ہوتا، پی ایس ایل میں پی سی بی نے تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی۔
احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی پر تمام فرنچائزز اور منتظمین مبارکباد کےمستحق ہیںچیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کسی بھی کھیل کی اصل جان اور پہچان تماشائی ہوتے ہیں، اگلے پی ایس ایل کےساتویں ایڈیشن میں امید ہےشائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ آئندہ ایڈیشن کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کا باقاعدہ آغاز جولائی سے ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *