
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے 2400 مربع کلومیٹر پر محیط 14 نئے بلاکس کیلئے بولی کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ تیل و گیس کی دریافت کیلئے بلاکس کی مسابقتی بولی دی جائے گی ۔
حماد اظہر نے کہا کہ بلاکس سے 15ٹی سی ایف گیس اور 180ایم بی آئل کے ذخائر متوقع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 100ملین ڈالرکی انویسٹمنٹ اور1اعشاریہ 2ملین ڈالر کی سماجی بہبود کی اسکیمیں بھی دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی فراہمی کو فوقیت میں ترامیم کے بعد 2لاکھ ٹن اضافی یوریا نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں بنائی جا چکی ہے، جس سے 200ملین ڈالر کی درآمدات کے مد میں زرمبادلہ کی بچت ہو چکی ہے تمام یوریا کے پلانٹس اب بھی چل رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
منی بجٹ کی MQM اور GDA نے مخالفت کیوں نہ کی؟ سعید غنی
سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی نے سوال اٹھایا ہے کہ کابینہ میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے منی بجٹ کی مخالفت کیوں نہیں کی۔
-
کراچی: شہری کے مبینہ قاتل ٹک ٹاکرز ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے ٹک ٹاکرز کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
-
راناشمیم کیس: 28 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کی سپریم ایپلیٹ کورٹ کےسابق چیف جج راناشمیم کے بیانِ حلفی کی اشاعت پر توہین عدالت کیس میں 28 دسمبر کی سماعت کا 12صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
-
سال 2022ء کی پہلی بارش کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات نے اگلے ہفتے سے 2022ء کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کر دی۔
-
کراچی: نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کی تفتیش میں پیشرفت
کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر گرائے جانے والے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
-
کھمبوں اور انفراسٹرکچر پر کارروائی جاری ہے، کے ای
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ حفاظتی نقطہ نظر سے حالیہ اقدامات کے دوران صرف کےالیکٹرک کے کھمبوں اور انفراسٹرکچر پر کارروائی کی جارہی ہے۔
-
70 سے زائد ٹیکسٹائل ملوں کو گیس بحال ، اپٹما
چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) رحیم ناصر کا کہنا ہے کہ 70 سے زائد ٹیکسٹائل ملوں کو گیس بحال کر دی گئی ہے،باقی 100 ملوں کی گیس آج رات تک بحال ہو جائے گی۔
-
غزالہ نے پلے کارڈ پھاڑا، انگلی مروڑی، تھپڑ مارا: شگفتہ جمانی
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں احتجاج کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی اور حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی رکن غزالہ سیفی کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے شگفتہ جمانی کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ غزالہ سیفی نے پلے کارڈ چھین کر پھاڑا، میری انگلی مروڑی اور تھپڑ مار دیا۔
-
کراچی: انسپکٹر سمیت 2 افراد کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں برطرف پولیس انسپکٹر سمیت 2 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی واضح سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہو گئی۔
-
پہلی بار کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست نے لی ہے،وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بارکمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست نے لی،مارچ تک پنجاب میں تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ مل چکا ہوگا، چاہتے ہیں کہ دور دراز کے رہائشی ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر آئے۔
-
ایوانِ صدر کل عوام کیلئے کھلے گا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر عوام کے لیے کل (یکم جنوری 2022ء کو) دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا جائے گا۔
-
ٹانک اور میر علی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز کا ٹانک اور میر علی میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
-
سال کے اختتام پر ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمدللہ 2021 کےاختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کا ہدف پورا کرلیا۔
-
لاہور میں نیو ایئر نائٹ کی تقاریب پر پابندی عائد
لاہور میں نیو ایئر نائٹ کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی۔
-
سندھ کے 4901 غیر فعال سرکاری اسکول ختم، نوٹیفکیشن جاری
صوبائی محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے سندھ کے 4 ہزار 901 غیر فعال سرکاری اسکولوں کو ختم کردیا ہے جس کا سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
-
نیپرا کی بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔