Categories
Breaking news

اِدھر اُدھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو، مریم نواز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات سامنے آنے پر عمران خان پر کری تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاو۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ۔

اِدھر اُدھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو، مریم نواز

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانے کے تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں یہ تحائف منظرِ عام پر لے آئے تھے۔

عمران خان سے توشہ خانے کے یہ تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔

عمر فاروق کے مطابق ان سے 50 لاکھ ڈالرز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو نقد ادائیگی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *