Categories
Breaking news

اُمید ہے اعلیٰ عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

Advertisement
اُمید ہے اعلیٰ عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے اعلیٰ عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات سیکریٹ بیلٹ سے ہوں گے، سینیٹ کا الیکشن سیکریٹ بیلٹ ہوتا ہے

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اپنے سینیٹرز کو منتخب کرالے گی، پارلیمنٹیرینز پر پیسوں کا الزام لگانا غلط ہے۔

عمران خان خود یوٹرن خان بن چکے ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان خودیوٹرن خان بن چکے ہیں، ماضی میں جو کچھ عمران نے کہا اس پر یوٹرن لیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ارکان کی مرضی ہوتی ہے کہ کہاں ووٹ ڈالیں، ایم کیو ایم کے سابق وزیر نے بھی الزام لگائے ہیں، سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر پابندی نہیں ہے، کسی کو بھی ووٹ دیا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ بوکھلاہٹ میں کام کرتے ہیں، ان کے وفاقی وزیر نے فلور پر کہا تھاکہ گندم کہاں گئی، گندم کا الزام بھی سندھ پر ڈال دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم ہم اکتوبر میں ریلیز کرتے ہیں، گندم اسمگل کرا کر بحران پیدا کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *