Categories
Breaking news

اُلٹے بھی لٹک جائیں NRO نہیں ملے گا، مسرت جمشید چیمہ

Advertisement

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ پی ڈی ایم کی ''آخری منزل'' صرف این آ ر او کا حصول ہے، یہ اُلٹے بھی لٹک جائیں تو انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اہل لاہور نے لا تعلق رہ کر پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن کردی ہے۔

یہ 50ہزارکرسیاں بھر دیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا، فیاض الحسن چوہان

وزیرکالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم قیادت کو چیلنج کرتےہیں کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں، اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو وہ اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اورابا جی کی کرپشن کا حساب دے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ راجکماری نے خواتین شرکاء کو نئے کپڑے پہن کر آنے کا پابند کیا ہے جبکہ اراکین اسمبلی کو کارکنان کی گنتی کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کا جلسہ یادگار اور تاریخی ہوگا، ایاز صادق

مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق کہتے ہیں کہ غیر سیاسی افراد بھی آرہے ہیں کہ انہیں بھی جلسے میں لے جائیں گے، پی ڈی ایم کا جلسہ یادگار اور تاریخی ہوگا۔

x
Advertisement

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مفاد پرست جان لیں تحریکیں کروڑوں روپےخرچ کرنے سے کامیاب نہیں ہوتیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *