Categories
Breaking news

اویگو نے اپنی تیز رفتار ٹرین سروس لانچ کر دی

بارسلونا (محمد نبی) فرانسیسی ریل کمپنی اویگو نے بارسلونا اور میڈرڈ میں اپنی تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ سروس اسٹیٹ آف الارم ختم ہونے کے صرف 2 دن بعد لانچ کی گئی۔ اس سروس کو لانچ کرنے کا مطلب ہے کہ علاقائی سرحدیں کھلی رہیں گی اور پورے اسپین میں ایک بار پھر سفر کی اجازت ہو گی۔

نجی کمپنی اویگو کی طرف سے مہیا کی جانے والی نئی سروس کا مقابلہ سرکاری سروس رینفے سے ہو گا جو 1992 سے اب تک واحد سروس ہونے کی اجارہ داری کھو بیٹھے گی۔ اویگو ٹرین کا پہلا سفر جمعہ کے روز ہوا تھا۔ عام پبلک کے لئے کھولنے سے پہلے میڈیا اور کچھ کمپنی عہدیداروں نے بارسلونا سے میڈرڈ کا سفر کیا تھا۔ جب کہ پیر کے روز عام پبلک کے لئے ٹرین کھول دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *