Categories
Breaking news

اوگرا نے 3 مزید مارکیٹنگ کمپنیوں پر جرمانہ عائد کر دیا

Advertisement

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول بحران کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 3 مزید نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

Advertisement

ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول شارٹیج اور بحران پر 3 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 50 لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان تینوں کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے 11 جون کو پیٹرول شارٹیج پر 6 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *