اسلام آباد(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا بحران کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جس کا اطلاق 9 اپریل سے ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ہونے سے قبل مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے چار خصوصی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کا انتہائی رش جس کی وجہ سے کورونا ایس او پییز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی
اس کے علاوہ شدید رش بد انتظامی اور رشوت کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ مسافروں نے شکایات کے ڈھیر لگادیئے عملہ من پسند افراد کو بورڈنگ پاسز جاری کررہا ہے۔