Categories
Breaking news

‘اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ن لیگ کھڑی کر رہی ہے’

لاہور: (دوست نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ن لیگ کی جانب سے کھڑی کی جا رہی ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں، عام الیکشن میں بدترین شکست ن لیگ کا مقدر بنی، کرپٹ ظل سبحانی اور جعلی راجکماری نے الیکشن چوری کا شوشہ چھوڑا، ن لیگ نے انتخابی شکست کی ہزیمت چھپانے کیلئے ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ لگایا، ووٹ کی عزت کیلئے عملی طور پر ن لیگ نے کچھ نہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ شفاف انتخابات سے فرار چاہتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اور شفاف الیکشن تحریک انصاف کی عوام سے کمٹمنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *