کراچی میں محکمہ صحت حرکت میں آگیا اور کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کی تفصیلات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
Table of Contents
پاکستان میں 33 فیصد آبادی کومکمل ویکسین لگ چکی، این سی او سی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی اہل 33 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے پر جینیاتی لیب میں نمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا میں بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔
مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں، سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا کیس ریکارڈ پر آنے سے مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا کیس ریکارڈ پر آنے کے باوجود مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے، ویکسین نہیں تھی، تاہم ابھی تک سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
ریٹائرڈ بیوروکریٹ جمیل احمد ڈی جی نیب تعینات
قومی احتساب بیورو (نیب) میں ریٹائرڈ بیورو کریٹ جمیل احمد کو ڈی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔
-
کوئٹہ: ڈاکٹرز کی مسلسل ہڑتال، حکومت خاموش تماشائی، مریض رُل گئے
صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور اِن ڈور سروسزکی فراہمی بند ہے۔
-
کراچی میں پراپرٹی کی قیمت کیا ہوگئی؟
کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کر دیں، پوش ایریاز کی اے ون کیٹیگری میں فی اسکوائر فٹ مکان کی قیمت 81 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
-
نااہلی کیس: فیصل واؤڈا کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس کی سماعت کے دوران فیصل واؤڈا کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
-
پاکستان میں 33 فیصد آبادی کومکمل ویکسین لگ چکی، این سی او سی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی اہل 33 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے
-
اوورسیز کے ووٹنگ امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ اچھا ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ بہت اچھا ہے۔
-
خلیج بنگال میں طوفان ’جواد‘ بننے کا امکان ہے: ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز
محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔
-
متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ’اِن کیمرہ‘ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
پارلیمنٹ میں موجودہ متحدہ اپوزیشن نے باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ’اِن کیمرہ‘ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
-
معاشی اشاریے مسلسل خراب ہورہے ہیں، محمد زبیر
مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے بغیر کمی کے مسلسل خراب ہورہے ہیں، افراط زر 11.5 فیصد سی پی آئی اور 18 فیصد ایس پی آئی کیساتھ ریکارڈ سطح پر ہے
-
سندھ کے کئی شہروں میں کچرے کے ڈھیر
سندھ کے کئی شہروں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، صوبے بھر میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال چوتھے دن بھی جاری ہے
-
خودکشیاں ریاست کیلئے سوالیہ نشان ہیں: مفتی اقبال نقشبندی
ممتاز مذہبی اسکالر مفتی اقبال نقشبندی کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث خودکشیاں ریاست پر سوالیہ نشان ہیں۔
-
سندھ کے 2 پولیس افسران کی پنجاب میں جوائننگ
پنجاب اور سندھ کے پولیس افسران کی روٹیشن پالیسی کے تحت ٹرانسفر کیئے گئے سندھ کے 2 پولیس افسران نے پنجاب پولیس کو رپورٹ کر دی اور جوائننگ دے دی۔
-
حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے، لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں
-
12 کروڑ سے زائد ووٹرز کا اندراج کر چکے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 2013ء میں 8 کروڑ سے زائد ووٹ تھے، 2018ء میں 10 کروڑ سے زائد ووٹ تھے، 2021ء میں 12 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اندراج کر چکے ہیں۔
-
کوئٹہ سے کراچی لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے کارروائی کے دوران کوئٹہ سے لائی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی۔
-
وفاقی تعلیمی اداروں میں تیسرے روز بھی سرگرمیاں معطل
اسلام آباد کے سرکاری اسکول و کالجز میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے کے خلاف وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں تیسرے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔