Categories
Breaking news

“اومی کرون سے پوری دنیا کو خطرہ، بعض علاقوں کیلئے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں” ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پوری دنیا میں پھیلنے کا خطرہ ہے جس کے باعث بعض علاقوں کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاحال دنیا میں اومی کرون کی وجہ سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی لیکن اس وائرس پر ابھی بہت سی تحقیق ہونا باقی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون وائرس میں تبدیلیاں بہت زیادہ ہیں جن میں سے کچھ پریشان کن ہیں۔ اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کو شدید خطرہ ہوسکتا ہے۔

صوبے بھر کے سی این جی سٹیشن کو کتنے ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ؟ جانئے

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس ادھانوم کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ تبدیلیوں کے ساتھ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا سامنے آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے لیے صورتحال کتنی خطرناک ہے۔ یہ ویریئنٹ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کو وباؤں کے حوالے سے نیا معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔

آسٹریا میں کورونا وائرس سے 37 افراد ہلاک ، 8 ہزار 526 نئے کیسز رپورٹ

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبین الاقوامیکورونا وائرس

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *