Categories
Breaking news

اورنج ٹرین کے ٹرمینل پر گرنے والے ڈرون طیارے کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا

اورنج ٹرین کے ٹرمینل پر گرنے والے ڈرون طیارے کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور میں اورنج ٹرین کے ٹرمینل پر گرنے والے ڈرون طیارے کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے ڈرون طیارہ گرنے کا مقدمہ دفعہ 440 کے تحت درج کرلیا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق ڈرون طیارے کو فرانزک کے لیے اسلام آباد بھجوادیا گیا ہے۔

لاہور: اورنج لائن ٹرین اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا

لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ہال روڈ الیکٹرونکس مارکیٹ سے حامد نامی شخص کو حراست میں لیا گیا، جس کا کہنا ہے کہ وہ ڈرون طیاروں کا مکینک ہے، اس نے طیارہ ٹیسٹ پرواز کے لیے اُڑایا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ٹرین ٹرمینل پر چینی انجینیئرز بھی موجود تھے، تخریب کاری کے پہلو پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے علی ٹاؤن ٹرمینل ٹو پر منگل کی شب واشنگ پوائنٹ پر پُراسرار ڈرون طیارہ گرنے سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔

ڈرون طیارے کی لمبائی 6 فٹ 4 انچ جبکہ اس کے پروں کی لمبائی 13 فٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *