Categories
Breaking news

اوبر کے پاس کتنی ٹیکسیاں ہیں، 350 کا دعویٰ بے بنیاد نکلا

Advertisement

بارسلونا (محمد نبی) گزشتہ ہفتے جب اوبر سروس دو سال بعد بحال ہوئی تو یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ ان کے پاس 350 ٹیکسیاں ریجسٹرڈ ہیں اورعام ٹیکسیاں تیزی سے اوبر میں ضم ہو رہی ہیں۔ مگر Institut Metropolità del Taxi نے اس دعوے کا پول کھول دیا۔ آئی ایم ڈی ٹی سے جاری ڈیٹا کے مطابق اوبر کے پاس کل 48رجسٹرڈ ٹیکسیاں ہیں، جو دعوے کا تہائی حصہ بنتی ہیں۔ مگر یہی نہیں، انتظامیہ 30 فیصد اوبر ٹیکسیوں کے خلاف جانچ پڑتا کر رہی ہے کہ آیا وہ ریگولیشن کے مطلوبہ میعار پر پورا اترتی ہیں یا نہیں۔
تاہم کمپنی کا موقف آیا ہے کہ ان کے پاس 350 ٹیکسیاں ہیں مگر وہ ابھی تک “ایپ” پر ظاہر نہیں ہوئیں۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ بہت سارے ڈرائیورز کے پلیٹ فارم پر پہنچنے کے باوجود ریجسٹرڈ ہونے سے کترا رہے ہیں۔ اس کی وجہ دیگر ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاج ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *