
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کےخلاف بیرونی سازش ہوئی، یہاں کے غدار بیرونی سازش کا حصہ بن گئے، بیرونی سازش کا حصہ بننے والے غدار ہیں، ان کو عبرت ناک سزا نہ دی گئی تو اس سے بھی زیادہ غداری کریں گے۔
لاہور میں گورنر ہاؤس میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جمہوریت، ملک اور آنے والی نسلوں سے بھی غداری کر رہے ہیں، یہ غدار ہیں، ان کےخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں آئیں، ان غداروں کے خلاف مظاہرے کریں، غداروں کےخلاف کھڑے نہ ہوئے تو ہماری نسلیں معاف نہیں کریں گی۔
Table of Contents
وزیر اعظم سے گورنر پنجاب اور عثمان بزدار کی ملاقات
وزیر اعظم سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں ملک میں الیکشن ہوگا، کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتا ہوں، آج فیصلہ کن وقت ہے، پرامن احتجاج کرنا، سازش کو شکست دینا آپ کا فرض ہے، امریکا کو بھی پیغام جانا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ پیسے دے کر ہمارے اراکین کو خرید رہے ہیں، اس سے بڑی غداری کیا ہوگی، بیرونی سازش کا حصہ بننے والوں کو عوام الیکشن میں مسترد کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں غلطیاں ہوئیں جس کی سزا بھگتنا پڑی، فیصلہ کیا ہے اب ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی، اس مرتبہ سوچ سمجھ کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والوں پر تاحیات پابندی عائد ہونا چاہیے، جیلوں میں ڈالنا چاہیے، کیا کسی ملک میں اراکین کو خرید کر حکومت گرانےکا سوچا جاسکتا ہے، شیروانیاں سلوانے والوں کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔
عمران خان نے کہا کہ ارکان کو خرید کر حکومت گرانا کون سی جمہوریت ہے، ہر روز احتجاج کرکے بیرونی سازش کرنےوالوں اور ان کےحواریوں کو پیغام دیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور کے ایک ہوٹل میں اراکان کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے، پاکستانی آفیشل
پاکستانی آفیشل نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نےعمران خان کو اپنا نقطہ نظر بتا دیا تھا۔
-
عسکری قیادت، سلامتی کے اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، طاہر اشرفی
طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی غیر ملکی سفارتی نمائندے نےحکومت مخالف عدم اعتماد کے لیے کہا تو اسے سامنے آنا چاہیے۔
-
بل گیٹس کا صدر عارف علوی کے نام خط
میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، بل گیٹس
-
بھکاری کا نام دے کر شہباز شریف نے قوم سے اپنی نفرت کا اظہار کیا، مراد سعید
عوام انتخابات میں پاکستان دشمن عناصر اور سازشوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی، مراد سعید
-
آئین اور قانون نہ رہا تو میں وزیراعلیٰ بن کر کیا کروں گا، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی خود کش بمبار بن کر آئین پاکستان پر گرنا چاہتا ہے، عمران نیازی نے خود کش بمبار بن کر سفارتی تعلقات کا ستیاناس کردیا۔
-
وزیراعظم کے کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن کسے جاری کرنا ہے کسی کو پتہ نہیں۔
-
اسرائیل کے جہاز میں کون پاکستان آیا اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے، پلوشہ خان
پلوشہ خان نے کہا کہ امریکا کے دورے کے بعد عمران خان کی کابینہ پھول لےکر پہنچی، یہ شخص مودی کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا تھا ،کیا یہ غداری نہیں ہے۔
-
وزیر اعظم سے گورنر پنجاب اور عثمان بزدار کی ملاقات
وزیر اعظم سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔
-
مراسلہ قومی اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے رکھا، شہباز شریف نہیں آئے ، شہباز گل
شہباز گل نے کہا کہ اب آپ دوسروں کو گھسیٹ رہے ہیں، شہباز شریف صاحب کا بیان بڑا حیران کن ہے۔
-
وزیر اعظم سے چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی ملاقات
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
وزیرِ اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے
پنجاب کے سیاسی محاذ پر وزیرِ اعظم عمران خان نے خود رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وہ 1 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
-
صحت کارڈ سے بیٹے کا علاج نہ ہونے پر شہری کا عدالت کو خط
قومی صحت کارڈ پر بیٹے کے علاج سے انکار کرنے پر شہری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا
-
حنا پرویز کا اسمبلی رکنیت کی معطلی کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر رکنیت معطل کرنے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔
-
ای سی پی نے انتخابات کے حوالے سے خبروں کی وضاحت دے دی
ترجمان ای سی پی نے کہا کہ ضروری وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
-
عمران خان کی پارٹی کو الیکشن تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی، کہا کہ پارٹی سے مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔
-
پارلیمنٹ کو پامال کرپشن میٹر چالو رکھنے کیلئے کیا گیا، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ علیم خان نے عمران خان اور ان کی بیگم پر سنگین الزمات لگائے، وقت زیادہ دور نہیں بزدار ان کےخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا، عمران خان سب سےزیادہ کرپٹ اور کرپشن کا سرپرست ہے، اس نے کرپشن کا میٹر چالو رکھنے کے لیے پارلیمنٹ کو پامال کیا۔