Categories
Breaking news

ان شاء اللّٰہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا، مریم نواز

Advertisement
ان شااللّٰہ حکومت کوگھرتوجانا ہی پڑے گا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا۔

مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ان کی ٹانگیں کانپنے لگ جاتی ہیں، جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور ان شاء اللّٰہ ملتان کا جلسہ بھی مقررہ وقت پر ہوگا۔

عمران خان کا کردار ’خواہ مخواہ‘ کا ہے، انہیں کوئی نہیں پوچھتا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ اگراتنی ذلت اس دن انہیں اٹھانا پڑتی تواستعفا اُن کے منہ پر مارتیں۔

x
Advertisement

مریم نواز نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اتنا خوف ہے کہ ہر جلسے سے پہلے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے کارکنوں کے جذبے پست نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہ ہی ہے کہ وہ نوازشریف صاحب کے بیانیے کا علم بلند کیئے ہوئے ہیں۔

سب بیماریوں کا علاج جعلی حکومت گھر بھیجنا ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ بی آر ٹی کی بس اس جعلی اور سلکیٹڈ حکومت کی طرح چلنے سے انکاری ہے،سلیکٹڈ نے ملک کے امن کو بھی داؤ پر لگادیا ہے۔

مریم نواز کا اپنے والد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے متعلق کہنا ہے کہ جب نواز شریف کی طرح عوام کا منتخب وزیرِ اعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *