Categories
Breaking news

انگلینڈ ٹیم کے دورہ سے پہلے سرچ آپریشن کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد

انگلینڈ ٹیم کے دورہ سے پہلے سرچ آپریشن کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا۔

آئی جی اکبر ناصر خان نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے دورے سے پہلے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔

ترجمان پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر 1200 پولیس افسران و جوان موجود ہوں گے، سی پی او سیکیورٹی ڈویژن سیکیورٹی انتظامات کی سربراہی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق کرکٹ ٹیم کے لیے چیف سیکیورٹی افسر کا تعین کیا جائے گا، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور معلومات کا تبادلہ بہتر بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *