Categories
Breaking news

انگلش ٹیم اپنے گراؤنڈ پر آسان حریف ثابت نہیں ہوگی، کپتان بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم اپنے گراؤنڈ پر آسان حریف ثابت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اچھی ثابت ہوگی، ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے بہترین موقع ہے، حارث سہیل اور سعود شکیل کی وجہ سے مڈل آرڈر مضبوط ہوگا۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ،انگلش ٹیم اپنے گراؤنڈ پرآسان حریف ثابت نہیں ہوگی، ماضی میں پاکستان کی انگلینڈ میں پرفارمنس اچھی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتانی میرے لئے اعزاز ہے،جو گولز بنائے وہ حاصل کررہا ہوں، بائیو سیکیور ببل کےعادی ہوچکے لیکن یہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ شائقین کی سپورٹ سےحوصلہ بڑھتا ہےاور اعتماد ملتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *