Categories
Breaking news

انگلش بلے باز محمد یوسف کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑ سکے

انگلش بلے باز محمد یوسف کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑ سکےانگلش بلے باز جوروٹ پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کا کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ انگلش بلے باز جو روٹ پاکستانی بلے باز محمد یوسف کا کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا 15 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ نے میں ناکام رہے۔

جو روٹ ایک سال میں 29 اننگز میں ایک ہزار708 رنز بنا سکے۔ 2006 میں محمد یوسف نے صرف19 اننگز میں ایک ہزار 788 رنزبنا ئے تھے۔

محمد یوسف نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ سپر سٹار سر ویوین رچرڈز کا 30 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صرف چار کرکٹرز کلینڈر ایئر میں 1600 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں ان میں محمد یوسف، ویوین رچرڈز،گریم اسمتھ اور جوڑروٹ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.