Categories
Breaking news

انگریزی کو’کُول‘، اردو کو جہالت بنانے والے ہم ہی ہیں: یاسر حسین

Advertisement
Advertisement

پاکستان کے کامیڈین اداکار یاسر حسین نے ریستوارن مالکان کا مینجر کی انگریزی کا تمسخر اُڑانے پر شوبز ستاروں کے مذمت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انگریزی کو ’کُول‘اور اردو کو جہالت بنانے والے ہم ہی ہیں۔یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں طویل تحریر کے ذریعے معاملے کو نیا رُخ دیا۔انہوں نے کہا کہ ’اسلام آباد میں ہوٹل مالکان نے اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑایا اور مزے کی بات یہ کہ ساری دنیا میں موجود لوگوں نے مجھ سمیت انگریزی میں ہی آواز اُٹھائی۔‘یاسر حسین نے کہا کہ ’کسی نے یہ سوچا کہ اس مینجر کو انگریزی بولنے کی ضرورت کیوں پڑی، یہ کامپلیکس معاشرے میں آیا کہاں سے؟‘کامیڈین اداکار نے لکھا کہ ’شرم کا مقام ہے کہ ہم نے ہی انگلش کو کُول یعنی اچھا اور انگریزی کو جہالت بنا دیا ہے۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *