Categories
Breaking news

انکوائری منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے،یوسف گیلانی

انکوائری منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے،یوسف گیلانی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ڈہرکی میں ریلوے حادثے کی انکوائری منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے، آئے روز ریلوے کے حادثات ہوتے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ریلوے حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

ریلوے حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 50 لاکھ فی کس معاوضہ دیا جائے، امین الحق

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ریلوے میں متوسط اور غریب طبقہ سفر کرتاہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، ہم اپوزیشن میں ہیں اور اپوزیشن ہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی دعوت پر ہم نے ان کے اجلاس میں شرکت کی، بجٹ میں جو عوام کےخلاف بات ہوگی اس کی مخالفت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *