Categories
Breaking news

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع،مکمل تفصیلات

Advertisement

اسپین (محمد نبی) انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب مالی سال 2020 کے ٹیکس گوشوارے 7 اپریل سے لے کر 30 جون تک جمع کئے جا سکیں گے۔ تاہم اس دوراں کئی ڈیڈ لائینس خاطر میں رکھنی ہوں گی۔ مثلا گوشوارے آن لائن جمع کئے جاتے ہیں، ڈیبٹ کے ذریعے یا پھر ذاتی طور پر اعلامیہ ترتیب پاتا ہے، سب الگ الگ شیڈول پر ہوں گے۔ سو سوال یہ ہے کہ وہ کون کون سی تاریخ ہیں جن کو ذہن میں رکھنا ضروری ہوگا؟ یہاں مکمل رہمنائی کی جاتی ہے۔
گوشوارے 7 اپریل سے آن لائن جمع کئے جا سکیں گے۔ اس کے لئے اگر کسی کو ٹیکس ایجنسی پروفیشنلز کی مدد چاہئے ہو تو یہ مدد فون پر یا پھر ذاتی طور پر مل کر حاصل کی جا سکتی ہے۔ 4 مئی سے اپائمنٹ فون پر لی جائے گی۔ اور 6 جون سے کالز شیڈول ہوں گی۔ تاہم اگر ذاتی طورپر انکم جمع کئے جانے ہوں تو اپائمنٹ کی ڈیڈ لائن 27 مئی سے شروع ہوگی جو 29 جون تک رہے گی۔ فیس ٹو فیس وزٹ کی شروعات 2 جون سے ہوگی۔
اس بابت درج ذیل تاریخ مد نظر رکھنی ضروری ہیں:
7 اپریل- آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن 2021 جمع کئے جائیں گے۔
4۔ مئی- فون پراپائمنٹ (ملاقات) کے لئے درخواست کی جائے گی۔
6 مئی- ‘ٹیلی فون سپورٹ’ سسٹم گوشوارے جمع کرنا شروع کرے گا۔
27 مئی- ذاتی طور پر ٹیکس ایجنسی کے دفاتر میں جانے کے لئے اپائمنٹ لی جائے گی۔ یہ سہولت 29 جون تک میسر رہے گی۔
2 جون- ٹیکس ایجنسی کے دفاتر ان ٹیکس دہندگان کو ریسیو کریں گے جنہوں نے اپائمنٹ لے کر ذاتی طور پر گوشوارے جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔
25 جون- ڈیبٹ سے براہ راست گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔
29 جون- ذاتی طور پر گوشوارے جمع کرنے کےلئے اپائمنٹ لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔
30 جون- آمدنی مہم برائے 2021 کا اختتام ہوگا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *