Categories
Breaking news

انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم

Advertisement
Advertisement

انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔ صدرمملکت عارف علوی نے آرڈیننس پردستخط کردیے ہیں ۔ ترمیمی آرڈیننس میں 140 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی جس سے ٹیکس آمدن میں 140 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔ آرڈیننس فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔

آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قوانین میں 75 سےزائدترامیم کی گئی ہیں۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شریف ٹرسٹ، عالمگیرویلفیئرٹرسٹ کی ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی ہے ۔ آرڈیننس میں 62 اداروں کوٹیکس کریڈٹ کی سہولت مل گئی۔ کاروباری مقامات پر نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) یا بزنس کارڈآویزاں کرنا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ این ٹی این آویزاں نہ کرنےپر پانچ ہزار روپے تک جرمانے ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی قرنطینہ سے نئی تصویر آ گئی ، کیا کر رہے ہیں ؟ جانئے

ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے فریش گریجوایٹس کوحاصل ٹیکس کی چھوٹ واپس لے لی گئی ہے جبکہ پی سی بی اورکھیلوں کی تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کردی گئی ہے۔فلم انڈسٹری کےلیے بھی ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔ آئل ریفائنریز کو 31 دسمبر 2021 تک چھوٹ ہوگی، یکم جنوری 2022 سے ریفائنری لگانے پر پابندی ہوگی۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *