Categories
Breaking news

انکل سرگم کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے کبھی پُر نہیں ہوسکے گا: بلاول بھٹو

انکل سرگم کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے کبھی پُر نہیں ہوسکے گا: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انکل سرگم کردار کے خالق معروف فنکار فاروق قیصر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں انکل سرگم کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ فاروق قیصر نے اپنے کرداروں کے ذریعے سماجی مسائل کو بہترین طریقے سے پیش کیا اور ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا۔

فاروق قیصر (انکل سرگم) کی تدفین آج ہوگی

معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر کو آج سپرد خاک کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نثرنگاری سے شعبہ صحافت اور پتلی بازی تک فاروق قیصر نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انکل سرگم، ماسی مصیبتے، رولا، ہیگا اور شرمیلی جیسے لازوال کرداروں سے فاروق قیصر نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا اور فنون لطیفہ کے لیے فاروق قیصر کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

فاروق قیصر کے انتقال نے عمران خان کو دُکھی کردیا

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

فاروق قیصر کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *