
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی 2023ء سے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرنے کا آغاز کر رہا ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ انٹر بورڈ کراچی امتحانی امور کی انجام دہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھاتا جارہا ہے.
اس حوالے سے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 2023ء سے انرولمنٹ فارمز آن لائن جمع کروانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال سے طلبہ یا تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کیلئے انٹر بورڈ کراچی آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ بورڈ کے ویب پورٹل کے ذریعہ انرولمنٹ فارمز آن لائن جمع کرواسکیں گے۔
چیئرمین انٹر بورڈ نے شرکاء کو آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کروانے کے پورے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر موجود تعلیمی اداروں کے سربراہان اور میڈیا پرسنز نے اس طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انٹر بورڈ کراچی کے اس اقدام کو سراہا او ر امید ظاہر کی کہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی سربراہی میں انٹر بورڈ جدید ٹیکنالوجی اپنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی پہلے ہی طلبہ کو ٹی سی ایس (TCS) کے ذریعہ گھر بیٹھے بورڈ سے متعلقہ دستاویزات کے حصول کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پارلیمنٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2022 کی منظوری دیدی
منگل کو منعقدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2022 کو کثرتِ رائے سے باضابطہ طور پر پاس کر لیا گیا۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کا بلایا گیا اجلاس غیر آئینی قرار دیدیا
اپنی رولنگ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 اکتوبر کی ریکوزیشن کے مطابق پہلے ہی چل رہا ہے، جب تک موجودہ سیشن ختم نہیں ہوتا، گورنر نیا اجلاس نہیں بلاسکتے۔
-
عمران خان کی اہلیہ کے پردے میں ہیرے جواہرات چھپے ہیں، طلال چوہدری
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ جس پردے میں چھپی ہیں،اُسی میں پاکستان کے ہیرے جواہرات چھپے ہیں۔
-
عمران خان مشکل فیصلے کریں تو آڈیو آجاتی ہیں، مسرت چیمہ
پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے مشکل فیصلے آتے ہی آڈیو اور ویڈیو لیکس آنے لگتی ہیں۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ایجنڈے پر موجود تمام کارروائی جمعے تک موخر کردی۔
-
پرویز الہٰی کے ساتھی ایم پی ایز سے ق لیگ کی قیادت کا رابطہ
مسلم لیگ (ق)کی قیادت کا پرویز الہٰی کا ساتھ دینے والے ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطہ ہوا ہے۔
-
روشن ڈیجیٹل کھاتہ داروں کیلئے والنٹیری پینشن اسکیم شروع
ایس بی پی کے مطابق رضاکارانہ پینشن اسکیم ایک لچکدار بچت اور سرمایہ کاری منصوبہ ہے، یہ اسکیم مرحلہ وار ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کروائے گی۔
-
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرلیے۔
-
پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی، مونس الہٰی
مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی گئی۔
-
پنجاب اسمبلی: 18 ن لیگی ارکان پر عائد پابندی وقتی طور پر معطل
مسلم لیگ (ن) کے 18 ارکان پنجاب اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عائد پابندی وقتی طور پر معطل کردی گئی۔
-
استعفوں کی منظوری اِن کیمرا ہونی چاہیے، شبلی فراز
شبلی فراز نے کہا کہ ان کی ہر بات کو ویڈیو پر ریکارڈ کرنا چاہیے، یہ اندر کچھ کہتے ہیں، باہر کچھ اور کہتے ہیں۔
-
پنجاب، خیبر پختونخوا اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، فضل الرحمان کا دعویٰ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کیا جمعے تک اپنا عہدہ بچا پائیں گے؟
پنجاب کی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ پرویز الہٰی کل صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں؟
-
چمن: پاک افغان سرحدی فورسز کشیدگی کے خاتمے کیلئے جرگہ کی کوششیں کامیاب
میزبان پاکستانی وفد نے افغان سول ملٹری حکام کو روایتی پشتون پگڑیاں پہنائیں، افغان وفد نے کہا کہ افغانستان کیلئے پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیاں کبھی بھلا نہیں سکتے۔
-
تحریک عدم اعتماد کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے تیار ہیں۔
-
رانا ثناء نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا موقف غلط قرار دیدیا
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا موقف غلط قرار دے دیا۔