اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے کیس میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو 24 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس اطہر من الله نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں لکھا ہے جلد اور فوری انصاف ہر شہری کو فراہم کیا جائے گا، عدالتیں دیکھ لیں آپ نے کس حال میں بنا رکھی ہیں اور شہریوں کو وہاں کتنے مسائل ہیں۔
شہزاد اکبر کا نون لیگ کو استعفوں سے متعلق مفت مشورہ
وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے مسلم لیگ نون کو استعفوں سے متعلق مفت مشورہ دے ڈالا۔
چیف جسٹس نے آئین کامسودہ دکھاتےہوئےاستفسار کیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب بتائیں یہ آئین کب آیا تھا؟ اس پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ یہ آئین 1973 ءمیں آیا تھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے جلد اور فوری انصاف ہر شہری کو فراہم کیا جائے گا،آپ جو رپورٹس جمع کراتے ہیں ان سےکوئی دلچسپی نہیں، عملاًبتائیں کیا کیا؟
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تمام رکاوٹیں ریاست کی طرف سے ہیں اور الزام عدالتوں پر آتا ہے، ریاست فوری انصاف کی فراہمی کی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ 10دن کا وقت ہے ہمیں کوئی عملی حل بتائیں ورنہ اعلیٰ ترین عہدیدار کو طلب کریں گے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ وفاقی دارالحکومت ہے جس کو ماڈل ہونا چاہیے تھا، بار کونسل سمیت فریقین نے جو تجاویز دی تھیں ان پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا ہے۔
عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو 24 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
استعفوں اور لانگ مارچ کیلئے ن لیگ تیار ہے، رانا ثناء اللّٰہ
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کے لیے ن لیگ تیار ہے۔
-
پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار کہا گیا، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار کہا گیا۔
-
بے نظیر کے جلسے کے بعد مینار پاکستان پر یہ بڑا جلسہ تھا، خورشید شاہ
رہنماپیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلسے کے بعد مینار پاکستان پر یہ بڑا جلسہ تھا۔
-
ملیر کورٹ میں زیر حراست ملزم مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی کی ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے قتل کے ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
-
کورونا سے جاں بحق افراد میں76 فیصد کی عمریں50 سال سے زائد ہیں
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔
-
کراچی، بلڈر کے مبینہ اغوا کی تفتیش اے وی سی سی کے سپرد
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 2 دسمبر کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے بلڈر کے مبینہ اغوا کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا۔
-
شرمیلا فاروقی نے 10 سالہ چیلنج پورا کرلیا
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشّام ریاض شیخ کے ساتھ 10 سالہ چیلنج پورا کرلیا۔
-
اسلام آباد ایئرپورٹ : منشیات اسمگلنگ کی کارروائی ناکام
اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کارروائی ناکام بنا دی گئی جبکہ 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
-
لاہور، پی ڈی ایم جلسے سے متعلق 2 مقدمات درج
پدلاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے ہی پولیس نے 2مقدمات درج کرلیے تھے، یہ مقدمات پارک کے تالے توڑنے اور زبردستی داخل ہونے کے الزامات کے تحت درج کئے گئے۔
-
اپوزیشن سے مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔
-
رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن آج ہوگا
آج سورج کو گرہن لگے گا جو کہ رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہو گا لیکن یہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
-
لاہور جلسہ، ثقافتی ورثے کا نقصان اپوزیشن سے وصول کرنے کا فیصلہ
-
گیارہ پارٹیاں مل کر22ہزار لوگ نہیں لا سکے، فیصل جاوید خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے مینار پاکستان گراونڈ کے ایک حصے پر جلسہ کیا، گیارہ پارٹیاں مل کر 22 ہزار لوگ نہیں لا سکے۔
-
جیکب آباد، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار
جیکب آباد میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
-
شہزاد اکبر کا نون لیگ کو استعفوں سے متعلق مفت مشورہ
وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے مسلم لیگ نون کو استعفوں سے متعلق مفت مشورہ دے ڈالا۔
-
مینار پاکستان پر PDM کی حسرتوں کا جنازہ دھوم سے نکلا، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر عوام خصوصا زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں عوام نے اپوزیشن کے انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا ، مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی حسرتوں کا جنازہ دھوم سے نکلا اور پوری قوم نے دیکھا ۔