
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یک طرفہ فیصلہ کرنا تھا، انصاف کا قتل کرنا تھا اس لیے فل کورٹ نہیں بنایا۔
اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں پرویز الہٰی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کرنی تھی اس لیے فل کورٹ نہیں بنایا گیا، لاڈلے کو نوازنا تھا اس لیے فل کورٹ نہیں بنایا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر فل کورٹ بنایا جاتا تو جو فیصلہ آیا وہ نہ آتا۔
ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ لاڈلے کی باری پر کہا جاتا ہے پارٹی سربراہ کچھ نہیں، پارلیمانی پارٹی سب کچھ ہے۔
پائیدار ترقی کے پروگرام میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا: مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کے پروگرام میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین سازی کرنا عدالت کا کام نہیں، عدالت کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہو تو آئین کی تشریح کچھ اور ہوتی ہے، عمران خان ہو تو آئین کی تشریح تو کیا آئین کا حلیہ ہی بدل جاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کچھ بھی کرلیں، پرویز الہٰی ہمیشہ عدالتی وزیر اعلیٰ کہلائیں گے، آپ سمجھیں گے کہ اس قسم کے فیصلے ہم سر جھکا کر تسلیم کرلیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈپٹی اسپیکر ن لیگ کا ہو تو عدالت اسے بلائے گی، اس کی رولنگ بھی ختم کرے گی اور اگر ڈپٹی اسپیکر پی ٹی آئی کا ہو تو عدالت اس کو نہیں بلائے گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد قوم کے سامنے لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے تعینات کردہ ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آتا تو مشاورت سے الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی ڈی ایم اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پر قرارداد منظور
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے پی ٹی آئی نے ہر سال الیکشن کمیشن سے درجنوں اکاﺅنٹس چھپائے،
-
بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
وزیر آباد میں دریائے چناب سےملحقہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
-
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلیے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، فضل محمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
-
حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، زاہد خان
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
-
ق لیگ کا چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو ہٹانے کا فیصلہ
سینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس مسلم لیگ ہاؤس میں ہوا۔
-
لاہور: مسلم لیگ ہاؤس میں لگے پینا فلیکس سے چوہدری شجاعت کی تصاویر پھاڑ دی گئیں
کامل آغا نے کہا کہ اجلاس میں طے پایا کہ طارق بشیر چیمہ کو بھی ہٹا دیا جائے۔
-
چیف جسٹس بطور چیئرمین کمیشن پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کر سکتے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ججز تقرری کے فیصلے کو فوری طور پر میڈیا کو جاری کیا جائے۔
-
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا جارہا؟ حمزہ شہباز
سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کو آٹھ سال حیلے بہانوں سے ٹالا گیا۔
-
الیکشن وقت پر ہوں گے، حکومت مدت پوری کرے گی، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس جاری ہے چند روز مزید جاری رہے گا، سیاسی جماعتوں کی رائے لے کر مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
-
جوڈیشل کمیشن اجلاس کا سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس مؤخر کرنے کے حوالے سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن نے رائے دی۔
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، لگژری و غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری
سگریٹس، چاکلیٹ اور جوسز کی درآمد پر پابندی ہٹا دی گئی ہے، کاسمیٹکس، ٹشو پیپرز، کتوں اور بلیوں کی خوراک کی درآمد پر سے پابندی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔
-
لاہور کے تاجر نے بتایا حمزہ نے پارٹی فنڈ کے نام پر پیسے لیے، شہباز گل
شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں وڈیرا یا سرمایہ دار آسکتا ہے، وڈیرا یا سرمایہ دار پیسہ بناتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں خرچ کرے گا۔
-
خالد مقبول صدیقی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں چوہدری شجاعت سے ملاقات ہوئی۔
-
قوم منتظر ہے، ممنوع فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائے، قمر زمان کائرہ
جمہوریت کے لیے اداروں کا آزادنہ کام کرنا بھی ضروری ہے، عمران خان کو علم ہے کہ حقائق کیا ہے، رہنما پیپلز پارٹی
-
بیرون ملک تعینات افسران کا انکم ٹیکس معطل کیا جائے، نوید قمر کا مفتاح اسماعیل کو خط
نوید قمر نے بذریعہ خط مفتاح اسماعیل سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات افسران پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
-
عمران خان کی پرویز الہٰی، مونس الہٰی کو اہم ہدایات
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا۔