Categories
Breaking news

انسان کے اندر ہی خودکو تلاش کر نےکیلئے پوری کائنات موجود ہے، عمران عباس

خوبرو پاکستانی اداکار و ماڈل عمران عباس نے انسان کی فطرت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کے اندر ہی خود کو تلاش کرنے کے لیے پوری کائنات موجود ہے۔اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ شاہراہ کے بیچ میں تصویر بنوانے کے لیے پوز دیئے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔عمران عباس نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کے اندر ہی خود کو تلاش کر نےکے لیے پوری کائنات موجود ہو تو آپ کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ آپ کے ارد گرد کیا ہو رہا ہے۔ ‘اس سے قبل اداکار نے پاکستان کی خوبصورت وادیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری زندگی کی ہلچل سے دور قدرت کے قریب رہنے سے اصل ذہنی سکون ملتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *