Categories
Breaking news

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہمارے ہاں روز کا معمول ہوگئی ہیں، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روز کا معمول ہوگئی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ انسانی حقوق کی سینیٹ کمیٹی نشانہ بننے والوں کو تحفظ اور انصاف مہیا کروانے کا ایک ذریعہ ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ افسوس ہے کہ مشاہد حسین سید نے اس کی سربراہی حکومت کو دے کر خود دفاع کی کمیٹی حاصل کرلی۔

انہوں نے کہا کہ اب متاثرین کی آہوں کے مجرم ہم بھی ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *