Categories
Breaking news

اندلس- لوگ ویکسین لگوانے سےانکاری،ہدف پورانہیں ہو سکا،وزیرصحت

اندلس(محمد نبی) جنتا دیایندالوسیا کی وزیرصحت جیسیس اگیری نے کہا ہے کہ علاقے میں ویکسی نیشن سے انکار کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔ آسٹرا زینیکا ویکسین پر تنازعات کھڑے ہونے کے بعد ویکسین سے انکار کی شرح 7۔0 فیصد سے بڑھ کر 20 تک پہچ گئی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ خاموش رہیں اور اس کو ایشو نہ بنائیں۔ کیوں کہ اب تک 6۔34 ملین ڈوزز دنیا میں تقسیم ہوئی ہیں۔ صرف 184 افراد نے خون کے جمنے کی شکایت کی ہے۔ یہ تناسب انتہائی کم ہے۔ فی ملین آبادی میں سے شکایات کی شرح 6۔5 ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کا فی الحال متبادل ان کے پاس نہیں ہے اور جو لوگ انکاری ہیں، ان کو اس وقت تک انتظار کرنا پڑے کا جب تک دوسری ویکسین آ نہیں جاتیں۔
وزیر صحت نے ہسپانوی حکومت سے شکایت کی ویکسین کی ترسیل سست روی کا شکار ہے۔ اگر وعدے کے مطابق ویکسینز پہنچ جاتیں تو 18 فیصد آبادی کی ویکسینشین ہو چکی ہوتی۔ فی الحال صرف 3۔6 فیصد آبادی کو ویکسین لگی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *