Categories
Breaking news

اندرونی کہانی: پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں اہم بات پر اتفاق نہ ہوسکا

اندرونی کہانی: پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں اہم بات پر اتفاق نہ ہوسکا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندونی کہانی سامنے آگئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے کرانے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض ارکان نے وزیراعلیٰ کا انتخاب مرکز میں تحریک عدم اعتماد سے پہلے کرانے کی تجویز دی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تجویز وفاقی وزرا میں سے اسد عمر، خسرو بختیار اور عامر ڈوگر نے دی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے بعض ارکان نے اس سے اختلاف کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرکز میں عدم اعتماد کا فیصلہ ہوگا، اس کے بعد پنجاب میں انتخاب ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.