
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔
ملاقات میں سکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں بھی موجود تھے ، ملاقات میں میں طے کیا گیا کہ ملتوی شدہ سلیکشن بورڈ دوبارہ شروع کیا جائے گا جبکہ جامعات سے متعلق خط لکھا گیا خط تمام جامعات کیلئے نہیں تھا۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میکنزم بنانے کیلئے سندھ کی باقی جامعات کو تصیح کرکے خط ارسال کیا جائے گا اور آئندہ وائس چانسلرز کو سلیکشن بورڈ وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ جامعات کی خودمختاری کو اہمیت دیتے ہیں اور جامعات کی خودمختاری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں تدریس بحال کرنے کا فیصلہ جنرل کونسل کرے گی اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جنرل کونسل کو صوبائی وزیر سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔
Table of Contents
جامعہ کراچی میں مزید 10 روز کلاسز کا بائیکاٹ
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سکریٹری بورڈز و جامعات کے رویے کے خلاف مزید 10 روز کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملاقات میں وزیر بورڈز و جامعات نے سکریٹری بورڈز و جامعات کے تبادلے سے متعلق مطالبے سے اتفاق نہیں کیا۔
ملاقات کرنے والے اساتذہ میں ڈاکٹر علی القدر، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر حارث شعیب، ڈاکٹر الفت اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں اساتذہ نے ایک استاد کا سلیکشن بورڈ ملتوی کرانے کے معاملے پر گزشتہ 10 روز سے تدریسی امور کا بائیکاٹ کررکھا ہے تاہم اب اس بائیکاٹ کے خلاف جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں نے مظاہرے شروع کردئیے ہیں۔
بدھ کو پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آئی ایس او کے طلبہ نے مظاہرہ کیا اور فوری تدریسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔
-
بیٹے کی خواہش میں خاتون نے سر میں کیل ٹھکوائی، ڈاکٹر
خاتون کے سر سے کیل نکالنے والے ڈاکٹر حیدر خان کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹے کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر سر میں کیل ٹھکوائی۔
-
اسلام آباد میں گاڑی کو حادثہ، چینی خاتون ہلاک
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گاڑی کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چینی خاتون ہلاک ہو گئی۔
-
راولپنڈی: جعلی ڈگری کیس، 85 پولیس اہلکار بری
راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران 85 پولیس اہلکاروں کو بری کر دیا۔
-
پشاور: سر میں کیل ٹھکوانے والی خاتون کا نام سامنے آگیا
خیبر پختون خوا کے دارلخلافہ پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے تاہم پولیس کو خاتون اور اس کے شوہر کا نام پتہ چل گیا۔
-
زرداری چیک بک لے کر سیاستدان خریدتے ہیں: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن پر برس پڑے، کہا کہ زرداری چیک بک لے کر کبھی کسی سیاستدان کو خریدتے ہیں تو کبھی کسی اور کو خریدتے ہیں، 30 سال سے ملک پر حکومت کرنے والوں سے کوئی پوچھے کہ ملک بنانے کا مقصد یہ تو نہیں تھا کہ شریف اور زرداری امیر ہو جائیں۔
-
پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گِر گئی، بلاول کا فیصل واوڈا کی نااہلی پر تبصرہ
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو فیصل واوڈا کی ناہلی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
ڈاکٹر شائستہ سہیل کو HEC کی چیئرپرسن کے اختیارات تفویض
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری سے اختیارات لے کر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کو چیئرمین کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
-
اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، سینیٹر فیصل جاوید
حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے لیے بہت خطرناک ہیں، اپوزیشن جتنا جلدی ہو سکے تحریک عدم اعتماد لے آئے، شوق پورا کرلے۔
-
نواز شریف کی باریاں کہیں اور سے لگتی ہیں، خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف کی باریاں نہیں لگاتے، ان کی باریاں کہیں اور سے لگتی ہیں
-
ایم پی اے بلال یاسین حملہ کیس، 2 ملزمان کی ضمانت منظور
پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں 2 ملزموں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے
-
اسد عمر بھی انتہا پسندوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے والی لڑکی کے معترف
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر بھی کرناٹک میں کالج جاتے ہوئے انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے والی بہادر لڑکی مسکان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
-
واؤڈا فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائینگے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا فیصل واؤڈا کی نااہلی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
-
عدم اعتماد کا پہلی بار سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، سعد رفیق
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون پہلی بار سنجیدگی سے عدم اعتماد کا سوچ رہی ہے، آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا پہلے دھاوا کہاں بولنا ہے۔
-
اسلام آباد میں کورونا کیسز میں واضح کمی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی جاری پانچویں لہر کے دوران اب نئے کیسز میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔
-
کراچی: پولیس کے پہنچنے پر ڈکیت ATM فٹ پاتھ پر چھوڑ کر فرار
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کی بینک کا اے ٹی ایم ٹرک میں ڈال کر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان اے ٹی ایم فٹ پاتھ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔