
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کار کا پاکستان پر اعتماد صرف الیکشن کرانے سے بحال ہوگا۔
کراچی میں سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میں نے تو پاور میں آنا ہی ہے، انہیں تو الیکشن مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیں۔
عمران خان کے لانگ مارچ، دھرنے کا مقصد آرمی چیف تقرری پر اثر انداز ہونا ہے، شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے اور لانگ مارچ کا واحد مقصد آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا حکومت ہمیں ڈیفالٹ کی طرف لےجائے گی، انہیں خوف آرہا ہے کہ حکمران پاکستان کو وہاں لے جائیں گے جہاں سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا، کوئی بھی آجائے معیشت ٹھیک نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جینیئس آجائے، سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، سرمایہ کار کا اعتماد صرف الیکشن کرانے سے بحال ہوگا، فوری طور پر صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔
نئے آرمی چیف کا تقرر اگلے 48 گھنٹے کی بات ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر 48 اگلے گھنٹے کی بات ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی سسٹم میں دو تہائی اکثریت نہ ہو تو آپ کچھ نہیں کرسکتے، ایسی حکومت آنی چاہیے جو بھاری اکثریت سے آئے۔
انہوں نے کہا کہ پہلا مطالبہ ہے صاف شفاف الیکشن ہوں، الیکشن کے نتیجے میں حکومت واضح اکثریت سے آنی چاہیے، قانون کی عمل داری تک گورننس ٹھیک نہیں ہوسکتی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی لانا چاہتے تھے تاکہ ٹیکس وصولی بڑھائیں، ہر سال ایف بی آر اندر سے سبوتاژ ہوتا تھا، لوگ ٹیکنالوجی نہیں لانے دیتے تھے۔
شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آصف زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری شہباز شریف سے ملاقات کےلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں ایکسپورٹس بڑھانے پر توجہ نہیں دی، اگر سعودی عرب، یو اے ای اور چین مدد نہ کرتا تو ادائیگی کےلیے وسائل نہیں تھے۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کا کرائسس بھی بہت بڑا تھا، اس دوران مکمل لاک ڈاؤن لگادیتے تو یہاں لوگوں نے بھوک سے مرجانا تھا، دوست ممالک مدد نہ کرتے تو مشکل ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں ہم نے بہت بہترین فیصلے کیے، آئی ایم ایف کی ہیڈ کو بہت مشکل سے قائل کیا کہ ہمیں ادائیگیوں میں ریلیف دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ دو خاندان آئے ہیں ملک نیچے جانا شروع ہوا، میں نے پہلےکہا تھا کہ جو حکومت آئی ہے وہ ہمیں ڈیفالٹ کی طرف لے جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا، کوئی بھی آجائے معیشت ٹھیک نہیں کرسکتا، سیاسی عدم استحکام میں سرمایہ کار پیسا نہیں لگاتے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف معاشی چیلنجز دوسری طرف ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہے، پارلیمانی سسٹم میں ایک تہائی اکثریت نہ ہو تو آپ کچھ نہیں کرسکتے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں، سب سے بڑا مافیا رئیل اسٹیٹ مافیا ہے، ہم نے ایکسپورٹرز کےلیے رکاوٹوں کو ختم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل کا حل قانون کی حکمرانی سے جڑا ہے، دریا، جنگلات اور زرعی زمین بیچ دی گئی اور پیسا باہر گیا، صرف اسلام آباد کی 1200 ارب کی زمین پر قبضہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوئی، ایمنسٹی صرف انڈسٹریز کو دینی چاہیے تھی، ہمیں حکومت میں آتے ساتھ ہی روس سے تیل لینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے تیل خریدنے کےلیے بھرپور زور لگایا، مجھے یقین ہے کہ ہم امریکیوں کو قائل کرسکتے تھے کہ ہمیں سستا تیل لینے دیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر طاہر اشرفی کی شاہ سلمان کو مبارکباد
وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے گروپ میچ میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
-
شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آصف زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری شہباز شریف سے ملاقات کےلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
-
عمران کے اقتدار میں آنے کی بات بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، فیصل کنڈی
ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کی بات بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے۔
-
نئے آرمی چیف کا تقرر اگلے 48 گھنٹے کی بات ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر 48 اگلے گھنٹے کی بات ہے۔
-
برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات
عمران خان نے پنجاب حکومت کو انگلش ٹیم کے دورے کے دوران بہترین سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
-
نواز، زردرای نے کوشش کی، عمران خان کی وجہ سے مارشل لا نہیں لگا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو کوئی باہر سے آواز بھی دے تو وہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں لیکن ابھی وہ باہر ہی نہیں نکل رہے۔
-
آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک، ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی تھا۔
-
چیف جسٹس ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیں، پی ایف یو جے
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے۔
-
لاہور ہائیکورٹ کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
حافظ نعیم الرحمان کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کی برطرفی کا مطالبہ
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہیں ہونی چاہیے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت کردی۔
-
عمران خان کے لانگ مارچ، دھرنے کا مقصد آرمی چیف تقرری پر اثر انداز ہونا ہے، شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے اور لانگ مارچ کا واحد مقصد آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونا ہے۔
-
پی ٹی آئی کارکن عمران خان کیلئے صدقے کا اونٹ لے کر زمان پارک پہنچ گئے
وحید نیازی اور مبشر جٹ نے کہا کہ عمران خان کی جان کا صدقہ دینے کے لیے اونٹ زمان پارک لائے ہیں۔
-
چیئرمین سینیٹ کے استعفے، عدم اعتماد پر PTI سینیٹرز تقسیم
چیئرمین سینیٹ کے استعفے اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز تقسیم ہو گئے۔
-
اسلام آباد کے بابو ہمارے فیصلے کر رہے ہیں، امتیاز شیخ کا شکوہ
سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بات نہیں سنتا، کسی میٹنگ میں نہیں بلایا جاتا۔
-
پولیس اہلکار کا قتل، ملزم کے والدین کا اعلانِ لاتعلقی
گزشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کے مبینہ ملزم خرم نثار سے اس کے والدین نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔