Categories
Breaking news

انتخابی اصلاحات، تمام جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم

انتخابی اصلاحات، تمام جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم

وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔

سرکاری اعلامیئے کے مطابق اعلیٰ سطح کی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائم کی ہے، یہ 5 رکنی کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرے گی۔

کمیٹی میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، فواد حسین چوہدری، اسد عمر، مشیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر شامل ہیں۔

انتخابی اصلاحات پر صدر علوی کی اپوزیشن کو مشاورت کی دعوت

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔

کمیٹی اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے انتخابی اصلاحات کے لیے رابطہ کرے گی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے مطابق انتخابی اصلاحات کے لیے بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، شفاف انتخابات کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابی اصلاحات سے ہمارا پارلیمانی نظام مضبوط ہوگا، کوشش ہے کہ اگلے عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات نافذ العمل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسپیکر اسد قیصر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمانی جماعتوں میں اتفاقِ رائے کے لیے کمیٹی بھرپور کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *