
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے11 دسمبر 2021 کو پاس کیا گیا نیا بلدیاتی ایکٹ غیر قانونی ہے، نیا بلدیاتی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ پر سندھ حکومت کو عمل درآمد کرنے سے روکا جائے۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین سے متصادم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اسمبلی میں جیسی اکثریت ہے وہ ہمیں پتہ ہے، اکثریت کے باوجود آئین سے متصادم قانون سازی نہیں کرسکتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک سندھ حکومت ہم سے بات نہیں کرے گی دھرنا جارہے گا، ہمارے پاس تمام پلان موجود ہیں جو اس شہر میں ہوسکتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
بلال یاسین پر حملے میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کی تصویر سامنے آگئی
لاہور پولیس نے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث دونوں مبینہ ملزمان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی شکلیں واضح ہیں۔
-
ویکسینیشن کیلئے NCOC کا سخت اقدامات کا فیصلہ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے، لازمی ویکسینیشن کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، سعید غنی
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان چاہتی ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں
-
ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی چھیننے کی کوشش بھی کی۔
-
آزاد کشمیر میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع
آزاد کشمیر میں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں
-
کراچی: اومی کرون متاثرہ خاندان سے رابطے میں رہنے والوں کے ٹیسٹ نتائج آگئے
کراچی میں اومی کرون سے متاثرہ خاندان سے رابطے میں رہنے والوں کے ٹیسٹ نتائج آگئے
-
پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز کراچی سے ہو چکا، وفاقی ماہرین صحت
وفاقی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز کراچی سے ہو چکا ہے، محکمہ صحت سندھ نے شہر میں مزید 10 افراد میں اومی کرون ویریئنٹ کی تصدیق کی ہے۔
-
بہاولپور ملک کا سب سے آلودہ ترین شہر
ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں آج پنجاب کا شہر بہاولپور پہلے نمبر رہا جہاں پر سب سے ذیادہ 360 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے
-
ملک میں کورونا کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد سے متجاوز
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 2مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 55 فیصد پر آ گئی ہے۔
-
سندھ کے تعلیمی ادارے کھل گئے
سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں
-
کراچی میں کل سے بارشوں کے آغاز کا امکان
محکمۂ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے بعض شمالی اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، شہر میں 5 اور 6 جنوری کو موسم سرما کی دوسری بارش کا امکان ہے۔
-
کراچی، طارق روڈ پر تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل، پارک بحال
عدالتی حکم پر کراچی میں طارق روڈ پر دو رات کی کارروائی میں تمام تعمیرات منہدم کردی گئیں۔
-
ملتان میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی ہلاک
ملتان کے علاقے پیپل میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 12 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
-
حکومت نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے، احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت صبح شام نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے، پوری کابینہ کا اجلاس نواز شریف پر ہوتا ہے۔
-
پیر جو گوٹھ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر ہلاک
پیرجو گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر سنیل کمار ہلاک ہوگیا۔
-
کورونا ویکسین بوسٹر 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو کل سے لگنا شروع
پاکستان بھر میں کورونا ویکسین کا بوسٹر ڈوز کل (3 جنوری) سے لگنا شروع ہوجائے گا۔