Categories
Breaking news

امید ہے دنیا بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، وزیر اعظم عمران خان

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی طرف سے مالی و مادی مدد اور بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کو دیے ہیں۔ ثبوت ہوتے ہوئے دنیا لاتعلق یا خاموش نہیں رہ سکتی۔

Advertisement

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے دنیا بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، توقع ہے کہ عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار اداکرے گی۔

Table of Contents

x
Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے، ہماری بہادر ایجنسیاں عوام کی حفاظت کیلیے تعاون کرتی رہیں گی، کوئی شک نہیں ہونا چاہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم اپنے پورے قومی عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کرتے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے مالی و مادی مدد اور بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کیے ہیں، توقع ہے عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے کردار اداکرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *