Categories
Breaking news

امید ہے جی بی کے عوام مجھے اپنی خدمت کا موقع دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مجھے اپنی خدمت کا مقع دیں گے۔

بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر انتخابات سے ایک روز قبل گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اپنا پیغام جاری کیا جس میں عوام کو بھرپور انداز میں انتخابات میں شرکت کرنے اور پیپلز پارٹی کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔

اس بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے گھانچے کے عوام کو ان کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں کے عوام نے جو انھیں محبت دی ہے وہ اسے زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں آپ کے پاس آپ کے حق حاکمیت، حق ملکیت اور آپ لوگوں کے روزگار کے لیے ووٹ مانگنے آیا تھا۔

گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے ،بلاول بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پاکستان…

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ بڑی تعداد میں 15 نومبر کو نکلیں گے اور تیر پر ٹھپا لگا کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو منتخب کرکے اپنا حقوق حاصل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اور مجھے اپنی خدمت کا موقع دیں گے جس طرح آپ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کو خدمت کا موقع دیا تھا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کل ہونے جارہے ہیں جس کے لیے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھرپور عوامی مہم چلائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *