Categories
Breaking news

امن کے وقت حقیقت پسندانہ تربیت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے، آرمی چیف

امن کے وقت حقیقت پسندانہ تربیت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے وقت حقیقت پسندانہ تربیت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیتی مشقوں اور وار گیمز کے آپریشنل پہلوؤں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف کا مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ردِعمل اپنانے پر زور

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کریں، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطرات کے مؤثر جواب کے لیے آپریشنل ڈرلز کی مسلسل مشق ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق میں جدید ترین ہتھیاروں کے نظام بشمول وی ٹی 4 ٹینک اور جنگی فضائی مدد شامل تھی۔

آرمی چیف نے مشق میں شریک فوجیوں کی آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.