Categories
Breaking news

امن قائم کرنے کیلئے بہت قربانی دی ہے، رائیگاں نہیں جانے دینگے، اظہار الحسن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ شہر میں امن قائم کرنے کے لیے بہت قربانی دی ہے، اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ایم کیو ایم کے تحت لیاری میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ایک منظم دھاندلی کے تحت سیٹیں چھینی گئیں۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ اپنی 7 سیٹوں سے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کروایا، شہری سندھ کی بہتری کے لیے معاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کراچی کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.