Categories
Breaking news

امریکی محکمہ خارجہ کے کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ پر پاکستان کا شدید ردعمل

Advertisement
Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری

امریکی محکمہ خارجہ کے کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ پر پاکستان کا ردعمل آگیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹویٹ میں بھارتی کشمیر لکھا، امریکی محکمہ خارجہ سے کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق ٹویٹ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی کشمیر لکھنے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھادیا، معاملہ سفارتی چینلز کے ذریعے اٹھایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹ پر دفتر خارجہ کا باضابطہ ردعمل بھی آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا بیان کشمیر کی متنازع حیثیت سے متصادم ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں دیرینہ مسئلے کی حیثٰیت رکھتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لیے بھارت پر زور ڈالے، مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *