Categories
Breaking news

امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین بمبار طیارہ بی 2سٹیلتھ ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ایئر فورس گلوبل سٹرائیک پبلک افیئرز یونٹ نے بتایا کہ طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ اسے”پرواز کے دوران خرابی” کے باعث تقریبا صبح 12:30 بجے امریکی ریاست میسوری کے ایئرپورٹ پر لینڈ…

حادثے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ آگ بھڑکی تاہم طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ایئر فورس گلوبل سٹرائیک پبلک افیئرز یونٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

امریکی فضائیہ کے پاس صرف21 بی2 بمبار طیارے تھے جن میں ایک2008 میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور اب 20 فضائیہ کے استعمال میں ہیں۔ اس طیارے کی قیمت 2 بلین ڈالر ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ B2 کو ایسے مواد سے تیار کیا گیا ہے جو کسی حادثے کا شکار ہونے پر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

یہ طیارہ روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کے صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ حالیہ حادثے کے بعد تمام بی2 طیاروں کو کم سے کم دو ماہ کیلئے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوسکا ہے کہ تیز بارش کے سبب رفتار اور اونچائی کا حساب لگانے والے سینسرز متاثر ہوئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *