Categories
Breaking news

امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کی امارات کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد سے بھی ملاقات

Advertisement
Advertisement

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے اہم ملاقات کیسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے اہم ملاقات کی اس دوران دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران محمد بن سلمان اور جیرڈ کشنر نے اس بات کا عزم کیا کہ امریکا اور سعودی عرب خطے میں سلامتی اور بین الاقوامی امن واستحکام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔

اس اہم بیٹھک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شریک تھے۔

خیال رہے کہ بحرین کے بادشاہ کے ساتھ منامہ میں بات چیت کرنے اور اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے دورے کے اختتام کے بعد کشنر سعودی عرب پہنچے اور سعودی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *