Categories
Breaking news

امریکی صدرصدمے سے دوچار، گھر میں صفِ ماتم بچھ گیا

Advertisement
Advertisement

 رابرٹ ٹرمپ کی انتقال کے وقت عمر 72 برس تھیامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ انتقال کر گئے، وہ کئی ماہ سے علیل تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی انتقال کے وقت عمر 72 برس تھی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے رابرٹ ٹرمپ کی بیماری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صدرِ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 سال ہے، ان کے ایک بڑے بھائی فریڈ ٹرمپ جونیئر 1983ء میں انتقال کر چکے ہیں۔

امریکی صدر کی 2 بڑی بہنیں حیات ہیں جن میں میریان ٹرمپ بیری کی عمر 83 سال جبکہ الزبتھ ٹرمپ گراؤ کی عمر 78 سال ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *