
اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم گزشتہ جمعرات (17 نومبر) کو دو روزہ دورے کے لیے کراچی پہنچے۔
انہوں نے اس دوران اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیاں مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے معاشی اشترک اور صحت عامہ کے شعبہ جات میں مسلسل بہتری کیلئےتعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
دورہ کراچی کے موقع پر ڈونلڈ بلوم نے امریکی بزنس کاؤنسل، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور کے ایف سی کیجانب سے قوت سماعت سے محروم بچوں کیلئے قائم کردہ اسکول کے اعلیٰ عہدیدارن و نمائندگان سے ملاقاتیں کیں اور باہمی شراکتداری کو مزید مستحکم بنانے کے لیئے جاری کاوشوں کا جائزہ بھی لیا۔
امریکی سفیر نے امریکی بزنس کاؤنسل میں صنعتی شعبہ جات کے سربراہان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر غور کیا گیا کہ کس طرح امریکی اور پاکستانی حکومتوں پائیدار اور وسیع البنیاد معاشی ترقی میں مشترکہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کیساتھ سبز اتحاد برقرار رکھنے کیلئے ہم پرعزم ہیں، امریکا سمجھتا ہے کہ سبز اتحاد پاکستان میں نجی شعبہ جات اور ماحول دوست زراعت کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں ہے‘۔

امریکا ایک طرف باہمی تجارت کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شراکتدار ہے تو دوسری جانب امریکا ان ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے، جن کی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے خدمات غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں۔
گذشتہ برسوں میں امریکا کی جانب سے پاکستان میں 50 فیصد سے زائد سرمایہ کاری کی گئی۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آغا خان ہسپتال کے نمائندگان سے ہونے والی ملاقات میں انہیں طبی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور ڈونلڈ بلوم نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
امریکی مالیاتی کارپوریشن برائے ترقی کی جانب سے 2012ء میں آغا خان ہسپتال اور صحت عامہ سے متعلق سہولیات میں مزید بہتری و وسعت کیلئے 3 کروڑ ڈالرز کا قرضہ جاری کیا گیا۔
امریکا صحت عامہ کی سہولیات میں بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا رہا ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قوت سماعت و گویائی سےمحروم بچوں کیلئے قائم کردہ اسکول کا دورا کیا اور کے ایف سی کے عملے کے ہاتھوں بنے لذیذ کھانوں کا سوادلیا۔
وہ اس بات سے بے انتہا متاثر ہوئے کہ کے ایف سی نے نہ صرف سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی میں بھرپور عطیات دیئے، بلکہ قوت سماعت سے محروم افراد کو روزگار فراہم کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کا راستہ دکھانے کی ذمیداری نبھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے 97 کروڑ ڈالرز جاری کیئے جاچکے ہیں، جبکہ امریکی عوام اور نجی شعبے کی جانب سے علیحدہ تین کروڑ 20 لاکھ سے زائد عطیات پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بھیج دیئے گئے۔
امریکی حکومت پاکستان کیساتھ تعلیم، شفاف توانائی اور صحت عامہ سے متعلق سرگرمیوں میں اشتراک سمیت عوامی سطح پر وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے کیلئے پرعز م ہے۔ ہم ساتھ ملکر دونوں ممالک کی اقوام کیلئے بہتر، خوشحال اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
الیکشن کمیشن کو آج بلدیاتی انتخاب کا اعلان کرنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آج بلدیاتی الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے
-
توہینِ الیکشن کمیشن، عمران خان و اسد عمر کی غیر حاضری کی درخواست دائر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین آمیز اور غیر پارلیمانی ریمارکس کے معاملے کی سماعت کے دوران عمران خان اور اسد عمر کی غیر حاضری کی درخواست دائر کر دی گئی۔
-
وزیرِ اعظم کا 25 نومبر کو دورۂ ترکیہ پر جانے کا امکان
وزیرِ اعظم شہباز شریف 25 نومبر کو دورۂ ترکیہ پر جا سکتے ہیں، ان کو 25 اور 26 نومبر کو دورے کی دعوت دی گئی ہے۔
-
مفتی نعیم مرحوم سے میرا قریبی تعلق تھا، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ آ کر بہت خوشی ہوئی، یہ جامعہ دین کی جس طرح خدمت کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔
-
کراچی: اہلکار کا قتل، پولیس کے پہنچنے پر لڑکی بھاگ نکلی تھی
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گزشتہ شب پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ پولیس کے پہنچنے پر بھاگ نکلی تھی۔
-
وزیرِ داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیچ پے نہیں ہیں۔
-
کراچی: پولیس اہلکار کا قاتل سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا ہے۔
-
کراچی: قائد آباد مقابلے میں ہلاک ملزم 40 مقدمات میں ملوث نکلا
کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا ملزم پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی اور اقدامِ قتل جیسے 40 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
-
جمعے کو راولپنڈی میں مظاہرین کی خیمہ بستی لگ جائے گی،اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کاکہنا ہے کہ جمعےکی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائے گی
-
کراچی بلدیاتی انتخابات، فیصلے کا وقت تبدیل
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
-
کراچی: پولیس اہلکار کو گولی مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز 5 میں نوجوان کی پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کو گولی مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
-
دھرنے کیلئے پی ٹی آئی کی NOC کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کی درخواست نمٹا دی۔
-
کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل، مبینہ ملزم کی شناخت ہو گئی
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کرنے والے ملزم کو شناخت کر لیا گیا ہے۔
-
فیصلے غلط ہوں گے تو اداروں سے تلخیاں بڑھیں گی، فواد چوہدری
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہترین حل یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو موقع دیں۔
-
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حکومت سے چینی کی برآمد پر مذاکرات
رپورٹس کے مطابق حکومت اور ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار میں فرق سامنے آگیا ہے جس پر حکومت نے چینی کے اضافی ذخائر کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف
وفاقی وزیر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹ گئے، انہوں نے کہا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی۔