Categories
Breaking news

امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹ کا معاملہ مضحکہ خیز ہے، گورنر سندھ

Advertisement
امریکی سفارت خانے کے ٹوئیٹر کا معاملہ مضحکہ خیز ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ٹوئیٹر کا معاملہ مضحکہ خیز ہے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین آمیز جملہ کیسے ری ٹوئٹ کر سکتا ہے؟

Table of Contents

x
Advertisement

عمران اسماعیل نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی حرکت سفارتی آداب کیخلاف ہے، دفتر خارجہ کو اس پر کارروائی کرنی چاہیے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے کیا جانے والا ٹوئٹ

امریکی سفارتخانے کی سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی ایک ٹوئٹ اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔

ٹوئٹ میں احسن اقبال نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک خبر شیئر کی جس کی سرخی یہ تھی کہ ٹرمپ کی شکست دنیا کے آمروں کے لیے ایک دھچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اس ٹوئٹ میں احسن اقبال نے لکھا کہ ’ایسا ایک پاکستان میں بھی ہے جسے جلد راستہ دکھایا جائے گا، انشاءاللّٰہ۔‘

احسن اقبال کی اس ٹوئٹ کو کچھ ہی دیر بعد امریکی سفارتخانے کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بھی شیئر کر دیا گیا۔

اس پر عام پاکستانی کے ساتھ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے مسلم لیگ ن کے رہنما کے سیاسی ٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اگرچہ امریکی سفارتخانے نے مذکورہ ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا مگر اس وقت تک سوشل میڈیا صارفین اس کے اسکرین شاٹس لے چکے تھے۔

امریکی سفارتخانے کی وضاحت:

امریکی سفارتخانے نے اس معاملے پر ایک وضاحتی ٹوئٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات غیر قانونی طریقے سے ان کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی گئی اور یہ کہ امریکی سفارتخانے کسی سیاسی پیغام کی پوسٹنگ یا ری ٹوئٹنگ کی توثیق نہیں کرتا۔

امریکی سفارتخانے نے اس معاملے پر معافی بھی مانگی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *