Categories
Breaking news

امریکی سازش کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنا تھا، اسفند یار ولی

امریکی سازش کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنا تھا، اسفند یار ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان نے تسلیم کرلیا امریکی سازش کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنے کی سازش تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیے کی ناکامی دیکھ کر عمران نیازی خود اپنی بات کو جھوٹ ثابت کر رہا ہے۔

اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے والا کہہ رہا ہے معاملہ ختم ہوچکا، سب سے بڑا غلام یہ خود ہے، جو کہہ رہا اب آگے بڑھ چکا ہوں۔

سازش کا بیانیہ چھوڑنے والا عمران کا مؤقف غلط رپورٹنگ ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم امریکا سے دشمنی نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ امریکا ہمیں غلام نہ سمجھے۔

قبل ازیں عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک پروپیگنڈا سیل غیر ملکی میڈیا کو میرے انٹرویو میں سے چیزیں چُن چُن کر نکال رہا ہے اور اچھال رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی معاملات پر ان کا مؤقف 26 سال سے یہی ہے کہ وہ چین، روس، امریکا سب سے دوستی چاہتے ہیں، غلامی کسی کی نہیں چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *