Categories
Breaking news

امریکی ریاست نیواڈا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی

امریکی ریاست نیواڈا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی

امریکی ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست نیواڈا کے شہر ہینڈرسن میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اسے وہاں ایک مسلح شخص ملا جسے ہتھیار پھینکنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راضی نہ ہوا جس کے بعد پولیس اور مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقامی پولیس نے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *